[ad_1]
کراچی:
ایس آئی یو کی ٹیم دوران تفتیش ملزم کی تلاش میں غلطی سے نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں پہنچ گئی، ایس آئی یو نے غلطی پر معذرت کر لی۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ محمد شعیب میمن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایس آئی یو سی آئی اے کی ٹیم نے 8 نومبر جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک تفتیش کے سلسلے میں مصروف تھی کہ اس دوران ایک ملزم کی لوکیشن ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے موصول ہوئی جو کہ کلفٹن بلاک4 میں پائی گئی۔
اس اطلاع پر ایس آئی یو کی ٹیم لوکیٹر کے ہمراہ حاصل شدہ لوکیشن پر روانہ ہوئی اور جب ایس آئی یو کی ٹیم مذکورہ لوکیشن کے مقام پر پہنچی تو مطلوبہ نمبر کی لوکیشن ایک مقام پر ہک ہوئی اور لوکیشن کا فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ایس آئی یو کی ٹیم غلطی سے اصل عمارت کے بجائے ساتھ والی عمارت میں چلی گئی جہاں پر موجود اسٹاف نے ایس آئی یو کی ٹیم کو بتایا کہ یہ نجی ٹی وی چینل ہے،
ایس آئی یو کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غلط جگہ آنے پر معذرت کی اور درست بلڈنگ میں پہنچ کر مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔
[ad_2]
Source link