[ad_1]
برطانوی یوٹیوبر اور پروفیشنل ریسلنگ کے مداح نے ایک منٹ کے اندر سب سے زیادہ ریسلرز کے انٹرنس تھیم کی شناخت کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
نیو کاسل سے تعلق رکھنے والے روس ٹویڈیل (جو یوٹیوب پر ریسلنگ شوز کا ریویو کرتے ہیں) نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اپنی مہارت کو آزما کر ایک منٹ کے اندر 20 پہلوانوں کے انٹرنس میوزک کی شناخت کرنا، ان کے لیے خواب کے حقیقت میں ڈھلنے جیسا ہے۔
روس کا کہنا تھا کہ ان کا کام پورا سال دنیائے ریسلنگ کو کوور کرنا ہے، جس کا مطلب ہے کہ جب ریسلنگ کے کسی بھی پہلو کی بات آئے تو ان کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ منہمک انسان ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ ان کے لیے فخر کا ایک سبب ہے۔
[ad_2]
Source link