[ad_1]
پشاور:
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فائنل کال کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائنل کال کا اعلان ہوتے ہی خیبر پختونخوا سے احتجاج کا بھرپور سلسلہ شروع ہوگا۔ فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید جعلی راج کماری مریم نواز اور ان کے والد جنیوا سے واپسی مؤخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور منتخب اراکین کی گرفتاری جعلی حکومت کی فائنل کال سے حواس باختگی ظاہر کرتی ہے۔ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے، ان کا آخری وقت آپہنچا ہے۔ فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا۔جعلی مقدمات کا خاتمہ اور عمران خان کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا۔
[ad_2]
Source link