33

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما، صوبائی وزیر، ارکان اسمبلی و دیگر کو راہداری ضمانت دیدی

[ad_1]

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، صوبائی وزیر،ارکان اسمبلی اور دیگر کو راہداری ضمانت دے دی۔

پشاور ہائیکورٹ  نے پی ٹی آئی رہنما ارباب جہانداد کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔  درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے درخواست گزار ارباب جہانداد کو 10 دسمبر تک حفاظتی ضمانت دے دی اور وفاقی حکومت ، اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ کچھ مقدمات کا ہمیں پتہ ہے اس میں راہداری ضمانت کرائی ہے جبکہ کچھ ایسے مقدمات ہیں جن کا ہمیں پتہ نہیں ہے اس کی تفصیل فراہم کیا جائے۔ درخواست گزار کل عمرہ کے لئے جارہے ہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

صوبائی وزیر فیصل ترکئی، معاون خصوصی زاہد چن زیب، ممبران اسمبلی میاں محمد عمرز عبدالکریم، ارباب جاندار اور دیگر کی راہداری ضمانت کی  درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اٹک میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  فیصل ترکئی صوبائی وزیر تعلیم ہیں اور دیگر درخواست گزار بھی ممبران اسمبلی ہیں۔ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے راہداری ضمانت دی جائے۔  

عدالت نے 14 دن کی راہدرای ضمانت دے دی اوردرخواست گزاروں کو متعلقہ عدالتوں میں 14 دن کے اندر پیش ہونے کا حکم دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں