25

کراچی میں ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

[ad_1]


کراچی:

 

شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکام کو کراچی میں جاری ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ترین ڈیزائن پر مشتمل بی آر ٹی منصوبے  شہریوں کو ناقابل یقین ریلیف فراہم کریں گے۔

 

محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت ہوا، جس میں بی آر ٹی کے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کام کے معیار پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عوام کو سستی، آسان اور جدید سفری سہولیات کی جلد از جلد فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے دونوں بی آر ٹیز کی تکمیل ہوجائے، تاکہ عوام مستفید ہوں۔ دونوں منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کے لیے سفر آسان ہوجائے گا اور لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ تمام فریق منصوبوں کی بروقت اور کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متحرک رہیں۔

 

اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں