30

علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کر دیا

[ad_1]


اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کر دیا۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا لیکن ٹریبونل کی تبدیلی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی پر الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 19 ستمبر کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

علی بخاری نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر پہلے ٹریبونل کو بحال کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے اور ن لیگی امیدواروں نے جسٹس جہانگیری ٹریبونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کر دیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں