32

اسموگ؛ پنجاب بھر میں 15 نومبر کو نماز استسقاء ادا کی جائے گی

[ad_1]

لاہور: پنجاب بھر میں 15 نومبر کو “نماز استسقاء” ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں ” نماز ِ استسقاء” کا اہتمام کیا جائے گا۔

نماز استسقاء اجتماعی توبہ استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے۔

محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے اسموگ کے اثرات کم ہوں گے۔  خطّے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کو کئی روز سے شدید دُھند اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسموگ سے نظام زندگی متاثر ہے اور فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جس سے اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی تاہم لاہور اور گردو نواح میں بارش کے امکانات کم ہیں۔

واضح رہے کہ استسقاء کے معنی ہیں بارش مانگنا۔ خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے وقت میں کھلے میدان میں یہ نماز ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔

نمازِ استسقاء سے پہلے اُس حالت پرغوروفکرکیاجائے جس کی وجہ سے بارش روک دی گئی،ان گناہوں کا اعتراف کیا جائے جن کی وجہ سے یہ سزا ملی اور آئندہ ان گناہوں کونہ کرنے کا پختہ ارادہ کیا جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں