30

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو 2022 میں 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، وزیراعظم

[ad_1]


اسلام آباد:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ملک کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

باکو میں کوپ 29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موسمیات تبدیلی کی نقصانات کا اکثر ممالک کو سامنا ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے وقت میں نقصان ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے باعث اسکولز کی عمارتیں گر گئیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور دنیا نے موسمیاتی تباہی سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی امداد کے وعدے کیے، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔،

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے اور ہم نہیں چاہتے پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں