40

لاہور؛ جائیداد کے لالچ میں 5 بیٹوں کا ماں پر تشدد، گھر سے نکال دیا

[ad_1]


لاہور:

جائیداد کے لالچ میں 5 بیٹوں نے ماں پر تشدد کرکے اسے گھر سے نکال دیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق جائیداد کی لالچ میں بیٹوں نے ماں سے گھر کے کاغذات چھین لیے، جس پر ایک شہری نے نارنگ منڈی سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ بزرگ خاتون کو اس کے 5 بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کاغذات چھین کر گھر سے نکال دیا۔

کالر کے مطابق بزرگ خاتون کی عمر تقریباً 60، 65 سال ہے جو میرے پاس بیٹھی ہیں۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے شہری کو بزرگ خاتون کو اپنے پاس رکھنے کا کہا اور پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بزرگ خاتون کی شکایت پر بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے بیٹوں کو گرفتار کرکے گھر کے کاغذات بزرگ خاتون کو واپس دلوا دیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں