28

بیرسٹر گوہر جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے

[ad_1]

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کو عمر ایوب کی جگہ جوڈیشل کمیشن کا ممبر بنا دیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد ان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفی دیا تھا۔ انہوں نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ میں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفی کا فیصلہ اپنے خلاف درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آرز) اور قانونی مقدمات کے باعث کیا۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے 26 آئینی ترمیم کے بعد نومبر کے شروع میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پارلیمنٹ کے اراکین کا اعلان کردیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی سے عمر ایوب اور سینیٹ شبلی فراز کو کمیشن کا حصہ بنایا گیا تھا اور انہوں نے کمیشن کے ابتدائی اجلاس میں شرکت کی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں