22

کراچی؛ جیولری شاپ کی آڑ میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے ملزمان گرفتار

[ad_1]


کراچی:

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران جیولری شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ممتاز شوکت اور خالد ایوب کے نام سے ہوئی،ملزمان کو کلفٹن میں واقع جیولری شاپ سے گرفتار کیا گیا،ملزمان جیولر شاپ کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 40000 امریکی ڈالراور 23 لاکھ روپے برآمد کیے گئے،ملزمان غیر ملکی کرنسی سے سونے کی خریدو فروخت کرتے تھے جبکہ بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج بھی چلارہے تھے۔

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے، کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں