25

آزاد کشمیر؛ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال عوام نے مسترد کردی

[ad_1]

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاج اور ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ پورا دن آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بازار کھلے رہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔ سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز میں بھی معمول کے مطابق تدریس کا عمل جاری رہا۔

بعض علاقوں میں کام نہ ملنے اور افراتفری کی صورت حال دیکھتے ہوے لوگ عوامی ایکشن کمیٹی سے شکایات کرتے بھی نظرآئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مزدور طبقہ اور شہری کام نہ ہونے کے باعث آپنے اہل وعیال کو بھوکا رکھنے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل بھی کی کہ احتجاجی گروہ کا حل نکالا جائے تاکہ عوام معمول زندگی گزار سکیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں