23

اسد قیصر کا عمر ایوب کی گرفتاری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

[ad_1]


پشاور:

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے  کل پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست داخل کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی، عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت پانچ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے۔

عدالت کے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد سابق وزیر قانون راجا بشارت کو بھی جیل سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکن عظیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما احمد چٹھہ کو بھی حراست میں لے کر پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں