24

کراچی؛ غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے والے 8 افراد گرفتار

[ad_1]


کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے والے 8 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان فلائٹ نمبر FZ – 334 کے ذریعے  آذربائیجان جا رہے تھے تاہم امیگریشن کلئیرنس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نےغیر قانونی طریقے سے آذربائیجان سے مالٹا جانے کی کوشش کرنا تھا لیکن ملزمان کوایجنٹ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے سید شبیر حسن نامی ایجنٹ کو مالٹا جانے کے لیے لاکھوں روپے ادا کیے، ملزمان نے فی کس 2 لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے تک ایجنٹ کو ادا کردیے ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں