36

کسی شخص کا واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل

[ad_1]


اسلام آباد:

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے تاہم غیر واضح جنس کا ابہام دور کر کے تعین جنس جائز ہے۔

اپنے ایک بیان میں راغب نعیمی نے کہا کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کروانے کی اسلام میں سختی سے ممانعت ہے اور یہ عمل ناجائز ہے۔انہوں نے کہا کہ البتہ غیر واضح جنس کا ابہام دور کرنے کیلیے اس کا تعین جائز ہے۔

راغب نعیمی نے کہا کہ خنثی افراد کے لیے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیا جائے اور انہیں ٹرانسجینڈر لکھا یا پکارا نہ جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں