[ad_1]
اسلام آباد:
انسداد دہشتگردی عدالت نے وکیل کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، راجہ بشارت، ماجد دانیال، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کے وکیل نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
وکیل کی درخواست پرانسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے گرفتار پانچوں رہنماؤں کو عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے آج رات ساڑھے 7 بجے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اپنے حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان کو ایس پی صدرڈویزن محمد نبیل کھوکھر پیش کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، راجہ بشارت، ماجد دانیال، احمد چٹھہ، ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔
[ad_2]
Source link