[ad_1]
اسلام آباد:
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں پشاور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی کو بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی 16 جماعتیں شریک تھیں، جبکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں قیام امن اور صوبائی وسائل کے وفاق سے تنازع کے حوالے سے ہونے والی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور میں ہونے والی تاریخی آل پارٹیز کانفرنس ایک اہم قدم ہے، انہوں نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے وسائل اور صوبے میں قیام امن کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
[ad_2]
Source link