48

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافہ

[ad_1]


کراچی:

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم کے بعد مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر اور دیگر آفیشل انفلوز سے زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 62 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس رقم کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی  ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 29 نومبر کو 16 ارب 62 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا اور کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 58 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں