49

بھارتی بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں پر سینچری بنا ڈالی

[ad_1]

بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما نے سید مشتاق علی ٹرافی میں 28 گیندوں پر سینچری جڑ کر ٹی 20 کی دوسری تیز ترین سینچری کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ پنجاب بمقابلہ میگھالیا میچ میں انجام دیا۔

یہ ابھیشیک شرما کی ٹورنامنٹ میں چوتھی سینچری ہے جس کے بعد وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کے بعد فہرست میں انمکت چند، رُتو راج گائیکواڈ، ایشان کشن اور شریاس ایر تین سینچریوں کے ساتھ موجود ہیں۔

پنجاب کے اوپننگ بیٹر نے راج کوٹ میں میگھالیا کے خلاف 143 رنز کے تعاقب میں اکیلے ہی 29 گیندوں پر 106 رنز بنا ڈالے اور پنجاب کو محض 9.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

اس سے قبل گجرات کے اُروِل پٹیل نے تریپورا کے خلاف کھیلتے ہوئے 28 گیندوں پر سینچر اسکور کر کے دوسری تیز ترین سینچری کا ریکارڈ نام کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں