[ad_1]
واہ کینٹ:
چکوترے کی افادیت
چپوترے کو انگریزی میں گریپ فروٹ (Grapefruit) کہا جاتا ہے۔ یہ موسم سرما کا پھل ہے۔ یہ اندر سے سفید، سرخ اور گلابی ہوتا ہے۔ چکوترا اپنے خاندان کے لحاظ سے سب سے بڑا پھل ہے۔ دنیا میں سب سے بھاری گریپ فروٹ جس کا وزن 3.590 کلو گرام تھا۔ یہ 19 جنوری 2019ء کو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں پایا گیا، جس کی پیمائش 28 انچ تک ریکارڈ کی گئی۔
دنیا کے جن ممالک میں چکوترے کی پیداوار سب سے زیادہ ہے، ان میں چین، ویت نام، ریاست ہائے متحدہ امریکا، جنوبی افریقہ، اسرائیل اور برازیل شامل ہیں۔ برازیل اسٹرس پھلوں کی پیداوار میں دنیا کا پھلے نمبر کا ملک ہے۔ چکوترا ایک اینٹی اوکسیڈنٹ یعنی جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرنے والا پھل ہے، جس کے استعمال سے قبل ازوقت بڑھاپے کے آثار کم ہوجاتے ہیں۔ ایسے مریض جنہیں جگر، پھیپھڑوں، منہ کے چھالوں اور گلے کے امراض کا مسئلہ ہو وہ اسے استعمال نہ کریں۔
غذائی ماہرین کے مطابق سو 100 گرام وزن والے چکوترے میں 42 کلوریز، 135 ملی گرام پوٹاشیم، 11 گرام کاربوہائیڈریٹس، 1.6 گرام ڈائٹری فائبر، 7 گرام شوگر، 23 فی صد وٹامن اے، 5 فی صد کیلشیم، 52 فی صد وٹامن سی 5 فی صد وٹامن بی، 2 فی صد میگنشیم پایا جاتا ہے۔
آئیں اس کے کچھ طبی فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی سطح
چکوترے کا روزانہ استعمال کولیسٹرول کی بڑی ہوئی سطح کم کردیتا ہے۔ اگر اس کا استعمال لگاتار ایک ماہ تک کیا جائے تو تقریباً 15 فی صد بہتری آجاتی ہے۔
بالوں کی خشکی
چکوترے میں ایک خاص جز پایا جاتا ہے جو بالوں کی خشکی کا خاتمہ کرتا ہے۔ اگر اس پھل کو کھانے کی بجائے اس کے عرق کو سر پر لگایا جائے تو خشکی اور بننے والی فنگس ختم ہوجاتی ہے۔
چکنی جلد
کچھ لوگوں کی جلد چکنی اور کچھ کی خشک ہوتی ہے۔ چکوترے میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہیں جو جلد سے اضافی چکناہٹ ختم کردیتی ہے۔ یہ پھل جراثیم کش ہے جو بیکٹیریا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جلد سے کیل مہاسے اور چھائیاں بھی دور کرتا ہے۔
وزن میں بتدریج کمی
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اگر چکوترے کا روزانہ جوس پیا جائے اور خوراک کی خواہش پر قابو پالیا جائے تو اس کل میں ایسے مفید اجزاء ہیں جو میٹابولزم کی رفتار بڑھا دیتے ہیں۔ جسم سے اضافی چربی پگھل جاتی ہے۔ 12 ہفتوں کے مسلسل استعمال سے تقریباً دو کلو گرام وزن کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی بھی کرتا ہے۔
ذہنی دباؤ سے نجات
چکوترے کی خوشبو جسم کے مختلف حصوں پر اثرانداز ہو کر جسم سے مختلف ہارمونز جیسے ڈوپامائن اور آکسی ٹوکین خارج ہوکر مزاج پر خوش گوار اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس پھل کو سونگھنے اور کھانے سے صحت بہتر اور مزاج خوشگوار ہوجاتا ہے۔
ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ ایک مفید اور شان دار پھل ہے جس کے مسلسل استعمال سے ذیابیطس پر قابو رہتا ہے، کیوں کہ یہ پھل انسانی جسم میں انسولین کا کام دیتا ہے۔ لہٰذا جب اس پھل کا موسم آئے ذیابیطس کے مریض اپنی روزمرہ خوراک میں اسے لازمی استعمال کریں۔
کینسر کی روک تھام
اس پھل میں موجود فولک ایسڈ کینسر کو روکنے کی استعداد رکھتا ہے۔ یہ آنتوں، لبلبہ، اور دیگر کئی قسم کے سرطانوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خواتین کو بریسٹ کینسر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔
بڑھاپے کے آثار
چکوترے میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ بڑھاپے کے آثار بہت حد تک کم کردیتا ہے۔ اعصاب کو صحت مند رکھتا ہے۔ جلد سے چکناہٹ دور کرتا ہے۔ چہرے سے داغ دھبے اور جھریاں ختم کرتا ہے۔
خون کی گردش
اگر چکوترے کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرلیا جائے تو اس سے خون کی گردش کافی حد تک بہتر ہوجاتی ہے۔ جسم بہت سی پیچیدگیوں کی آماج گاہ بنے سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ یہ ہمارے جسم میں اضافی پانی جمع نہیں ہونے دیتا۔
قوت مدافعت کے لیے
چکوترے میں وٹامن سی بہت زیادہ پایا جاتا ہے جو مختلف وائرسسز، بیکٹیریا اور موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اگر اسے لمبے عرصے تک استعمال کیا جائے تو قوت مدافعت بہتر ہوجاتی ہے۔
احتیاط
گردوں میں پتھری ہونے ایک بڑی وجہ کیلشیم والی غذاؤں کا استعمال ہے، جو گردوں میں کیلشیم کی پتھریاں پیدا کرتی ہیں۔ عموماً جو پھل ہمارے جسم میں کیلشیم کی مقدار بڑھاتے ہیں ان میں سیب، مالٹا اور چکوترا شامل ہے، لہٰذا جن مریضوں کو گردوں کے امراض کا مسئلہ ہو وہ ان پھلوں کا استعمال اعتدال کے ساتھ کریں، تاکہ مستقبل قریب میں انہیں کسی پریشانی یعنی گردوں کی پتھری کا سامنا نا کرنا پڑے۔
[ad_2]
Source link