32

لاہور؛ مغلپورہ میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

[ad_1]


لاہور:

مغلپورہ میں پولیس نے 7  بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم معصوم بچی کا کزن ہے۔ 

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے 15 پر آنے والی کال پر نوٹس لیتے ہوئے  فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم سن بچی سے زیادتی کے ملزم طیب کو موقع پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم بچی کا کزن ہے جس نے معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا ہے۔ 

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ 

 دریں اثنا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ زناکاری کرنے والے کسی صورت پولیس سے بچ نہ سکیں گے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں