35

گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کا بھائی گرفتار، ایس ایم جی اور دستی بم برآمد

[ad_1]

رینجرز اور پولیس نے لیاری میں چھاپہ مار کر گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے بھائی کو گرفتار کر کے ایس ایم جی اور دستی بم برآمد کرلیا۔

رینجرز اور پولیس نے لیاری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کے بھائی زبیر کو گرفتار کر کے ایس ایم جی اور دستی بم برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او چاکیواڑہ ساجد دھاریجو نے بتایا کہ پولیس نے رینجرز کی مدد سے ملزم زبیر کو لیاری کے علاقے سنگولین سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا جو کہ بھتہ خوری کا نیٹ ورک فعال کر رہا تھا جبکہ ملزم جیل میں بیٹھ کر بھی بھتے کا نیٹ ورک چلا رہا تھا ۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ایک گودام پر چھاپہ مار کر ایس ایم جی اور دستی بم برآمد کرلیا ۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت 2 مقدمات درج  کرلیے ہیں ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں