35

نئی بھرتی پالیسی کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے، شرجیل میمن

[ad_1]


کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حقائق کو مسخ اور عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، نئی بھرتی پالیسی اسٹاپ گیپ اقدام ہے، اس کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کا مقصد اجتماعی ترقی کے لیے حکومت سندھ کی کوششوں کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے۔ 

جماعت اسلامی کراچی کے امیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں، باالخصوص جامعات میں، فیسوں کا تعین بنیادی ڈھانچے، سہولیات اور آپریشنل اخراجات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، حکومت سندھ، تعلیم کو سستی اور مساوی بنانے کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا زوال وراثت میں ملنے والا مسئلہ ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی ایک تاریخی منصوبہ ہے جس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کی پریشانیوں کا خاتمہ ہے، میگا پراجیکٹس میں تاخیر اکثر  تکنیکی مسائل سمیت ناگزیر چیلنجز کی وجہ سے ہوتی ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ نگران دور حکومت میں ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام روک دینے اور کراچی میں یوٹیلٹیز کی وجہ سے بھی بی آر ٹی پروجیکٹ کو تاخیر کا سامنا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں