[ad_1]
لاہور:
تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ اگر ہم 9 مئی سے شروع کریں تو یہ زمینی حقیقت ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کی ریاست پر حملہ ہوا تھا، 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن اس کے ساتھ کئی سوالات ہیں کہ ہم اور سارا میڈیا بولتا ہے کہ اس دن بدترین دہشت گردی ہوئی تو پھر اس واقعہ میں ملوث افراد پر فرد جرم عائد کرنے میں اتنا طویل عرصہ کیوں لگا ہے؟، اس کا ذمے دار کون ہے؟۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا یہ ساری چیزیں ایک دوسرے سے منسلک ہو گئیں کہ فارمیشن کمانڈرز اور کور کمانڈرز کانفرنس 9 مئی کے واقعات پر اظہار خیال کر چکی تھی، فرد جرم عائد ہونے میں بہت وقت لگ گیا اے ٹی سی نے تو سات دن میں ویسے ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے اب روزانہ سماعت کریں۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں جو باتیں کی گئی ہیں ، ہم نے پہلے بھی کہا کہ یہ ادارے ریاست پاکستان کے ادارے ہیں یہ کسی فرد واحد یا کسی ایک جماعت کے ادارے نہیں ہیں، ان اداروں کے خلاف بات کرنا ان کی تضحیک کرنا ان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ فیک نیوز پاکستان کے علاوہ پوری دنیا کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے آپ نے یو کے میں دیکھا کہ ایک فیک نیوز نے پورے یوکے میں بھونچال پیدا کر دیا اور کس قسم کے فسادات ہوئے، اسی طرح پنجاب کالج کا مسئلہ دیکھ لیں، فیک نیوز پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ اداروں، پاک فوج کیخلاف جو بھی بات کی جاتی ہے جیسے9 مئی کا واقعہ ہوا اس سے پہلے اور بعد میں واقعات ہوئے ان کا سدباب کرنا چاہیے،9 مئی کے واقعہ میں ملوث لوگوں پر بہت پہلے فرد جرم عائد کر دینی چاہیے تھی پتہ نہیں کیا وجوہات تھیں کہ اس میں تاخیر کی گئی۔
[ad_2]
Source link