40

ڈاؤن سنڈروم کی شکار بچی کو ایک دن کیلیے وزیراعلیٰ سندھ بنا دیا گیا

[ad_1]


کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دل کو چھولینے والا اقدام، کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے 22 بچوں کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں استقبال کیا.

دورہ وزیراعلیٰ سندھ کی دعوت پر کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کرنا تھا، بچے، کے ایس ڈی پی کے شریک بانی اور سی ای او تابش شہزاد کے ہمراہ آئے. 

وزیراعلیٰ نے گرمجوشی سے استقبال کیا، انھوں نے بچوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی تاریخی عمارت کا دورہ کرایا وزیراعلیٰ نے بچوں سے دریافت کیا کہ آپ میں سے کون وزیراعلیٰ بننا چاہتا ہے؟، اکثر بچوں نے ہاتھ اٹھا کر اپنے خواب کا اظہار کیا تاہم بے بی دعا اعتماد کے ساتھ اٹھیں اور بتایا کہ وہ وزیراعلیٰ بننا چاہتی ہیں.

بچوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے ہر ایک بچے کو باری باری اپنی کرسی پر بٹھایا، خود قریب دوسری کرسی پر بیٹھے رہے اور کہا کہ اگر آپ وزیراعلیٰ بنیں گے تو ہم آپ کے معاونین بن جائیں گے.

بچوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی گیلری کا بھی دورہ کیا، یہ تجربہ اس وقت یادگار ہوگیا جب بے بی دعا کو ’’آج کی وزیراعلیٰ‘‘ قرار دے کر کانفرنس ہال میں باقاعدہ اجلاس کی صدارت کرائی گئی.

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا، پرنسپل سیکریٹری آغاز واصف نے بے بی دعا کو سندھ کی آبادی، تعلیم اور گورننس سے متعلق بریفنگ دی، اپنے عہدے کو سنجیدہ لیتے ہوئے بے بی دعا نے اپنی کابینہ کو ہدایت کی کہ ’’ پاکستان کو صاف رکھا جائے‘‘،

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایات کی حمایت کی اور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مس دعا ‘ ہم آپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہر شہر اور پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں