[ad_1]
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے براڈکاسٹرز کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کروانے کی یقین دہانی کروادی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی براڈ کاسٹ ورکشاپ کا انعقاد گزشتہ روز دبئی میں ہوا، اس میں پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویڑن کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔
ذرائع نے بتایا کہ شرکاء کو آئی سی سی حکام نے واضح طور پر بتا دیا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاک بھارت میچ دبئی میں ہی ہوگا، اس سے قبل ان کی جانب سے تحفظات ظاہر کیے گئے تھے۔
ادھر حیران کن طور پر اب تک ٹورنامنٹ کا شیڈول ہی فائنل نہیں ہوسکا ہے، تاہم امید کی جارہی ہے باضابطہ اعلان کے بعد شیڈول فائنل کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ اجلاس پھر ملتوی، بھارتی ہٹ دھرمی برقرار
گزشتہ روز اس حوالے سے اجلاس ہونا تھا جس میں شرکت کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی دبئی پہنچ چکے تھے لیکن بھارت کو پاکستانی پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے پر تحفظات ہیں اور بعض امور بدستور حل طلب ہیں۔
اس کے تحت آئندہ 3 سال تک دونوں ممالک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ان کے میچز دبئی میں ہوں گے، امید یہی ہے کہ کوئی مثبت حل سامنے آ جائے گا۔
مزید پڑھیں: انڈیا کرکٹ بورڈ رضامند، چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، بھارتی میڈیا
جمعرات کو آئی سی سی کی کوئی میٹنگ تو نہیں ہوئی البتہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آئی سی سی چیف جے شاہ سے ملاقات کی اطلاعات ہیں، اب ہفتے کو آن لائن بورڈ میٹنگ میں معاملات کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کی شاید نوبت ہی نہیں آئے گی، بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گی، اگر سیمی فائنل اور پھر فائنل کیلیے کوالیفائی کیا تو یہ دونوں میچز بھی دبئی میں ہوں گے، پاکستان بھی بھارت میں منعقدہ ایونٹس میں ایسا ہی فارمولا چاہتا ہے۔
[ad_2]
Source link