4

سمندر کے راستے لوگوں کو غیرقانونی طورپرلیبیا بھجوانے والا گرفتار

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اسلام آباد سرکل نے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نثار احمد ججہ شہریوں کو سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر لیبیا بھجوانے میں ملوث تھا۔ اشتہاری ملزم کو گجرانوالہ میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اشتہاری ملزم کو گجرانوالہ میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ نثار احمد ججہ نے شہری کو غیرقانونی طورپر لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے۔  

ملزم نثار احمد گزشتہ 10 سال سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے گزشتہ 3 روز سے انٹیلجنس بیسڈ آپریشن جاری تھا۔ ملزم کے خلاف 2014 میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں