3

ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل، محمد اشفاق نئے ڈی سی تعینات


پشاور:

لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جگہ محمد اشفاق کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نئے ڈپٹی کمشنر محمد اشفاق کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3سکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں؛ لوئرکرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر زخمی، اسپتال منتقل

فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ انہیں ایک گولی کندھے اور دو ٹانگوں پر لگی تھیں۔

دوسری جانب، سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ڈپٹی کمشنر اور 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گری (سی ٹی ڈی) میں درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ ڈپٹی کمشنر، 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز کرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خور و نوش پر مشتمل سامان کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہوا تھا،  جس کے بعد افسوس ناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ کے قریب پیش آیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں