صحت مند ہونے کیلئے 200 کلو وزن گھٹانے والا برازیلین اسٹار 37 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔
ریئلٹی ٹی وی اسٹار گیبریل فریٹاس کی موت 30 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اُنہیں 2017 میں اُس وقت شہرت حاصل ہوئی تھی جب وہ ایک سپر ہٹ برازیلین ٹی وی شو میں شریک ہوئے تھے۔
اس وقت انکا وزن تقریباً 320 کلوگرام تھا جس کے بعد گیبریل نے ایک چیلنج کے طور پر خوراک اور ورزش کے ذریعے 18 ماہ میں اپنا وزن 200 کلو سے زیادہ کم کرکے سب کو حیران کردیا، اس ناقابل یقین کارنامے کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
ان کے قریبی دوست ریکارڈو گووا کے مطابق گیبریل کی موت نیند میں پُرسکون انداز میں ہوئی، والد اور بھائی کی اچانک موت سے گیبریل پر گہرا صدمہ تھا جس کی وجہ سے اس کا وزن پھر سے بڑھ گیا تھا، انتقال کے وقت اس کا وزن تقریباً 400 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔
گیبریل کے سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جنہوں نے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔