4

انوشکا نے کس بھارتی اداکار کا پرپوزل ٹھکرایا؟ رنبیر کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکار نے انوشکا شرما سے اظہار محبت کیا جسے اداکارہ نے انکار کردیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور نے انوشکا شرما سے متعلق انکشاف کیا کہ اداکارہ سے ایک ساتھی اداکار نے اظہار محبت کیا تھا جس کا ’سرنیم‘ میں جانتا ہوں۔

رنبیر کپور نے مزید کہا کہ انوشکا دوستی یاری میں چیمپئن ہے اور دوستی دوستی میں اُنکو اس سے پیار ہوگیا تھا، جسے انوشکا نے جواب میں کہا کہ نہیں یار ایسا کچھ بھی نہیں ہم صرف دوست ہی ہیں، میں نام نہیں لے رہا لیکن اُس کا سرنیم بھی کپور ہے۔

اس موقع پر انوشکا شرما نے کہا کہ میں فوجی بیک گراؤنڈ سے ہوں، ایسا نہیں تھا کہ صرف لڑکیاں ہی میری دوست ہوں اور ہم صرف کچن سیٹ سے کھیلتے ہوں، ایسا نہیں تھا، لڑکے اور لڑکیاں سب ہی میرے دوست تھے۔

اداکارہ نے میزبان کی اس بات سے اتفاق کیا کہ کئی بار لڑکوں کو یہ سمجھانا مشکل ہوجاتا ہے کہ اگر میں اس سے ہنس کر اور اچھے سے بات کررہی ہوں تو ہم صرف دوست ہی ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں