17

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 24 گھنٹوں میں 241 فلسطینی شہید

غزہ پر حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار915 ہو گئی ہے:فوٹو:فائل

غزہ پر حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار915 ہو گئی ہے:فوٹو:فائل

 غزہ: غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں مزید 241 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 382 فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے سینئر فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار اور دیگررہنماؤں کو گرفتار کرلیا ۔ اکتوبر کی 7 تاریخ سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 ہزار915 فلسطینی شہید اور 54 ہزار 918 زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر بمباری کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے کمیونیکشن ٹاور کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث غزہ میں ایک بار پھر موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس معطل ہوگئی ہے۔

فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی افواج حملوں میں زخمی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے جانے والی ایمبولینسز اور طبی عملے کو روک رہی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دے رہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں