کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے رجحان کی وجہ سے 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گر گئی۔
بدھ کے روز بھی بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اور پی ایس ایکس میں 362 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ ہوئی اور انڈیکس 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 58808 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید مندی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 60000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گر گئی تھی۔
دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی معمولی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ڈالر علی الصبح 24 پیسے کمی سے 282.13 پیسے کی سطح پر آگیا۔