37

کراچی میں آٹھواں ایک روزہ رنگا رنگ ادب فیسٹیول اتوار کو منعقد ہوگا 

[ad_1]

کراچی میں 8واں ادب فیسٹیول اتوار، 10 نومبر کو کراچی کے ہیبٹ سٹی، شارع فیصل پر صبح 11 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہوگا۔ 

ادب فیسٹیول کی بانی اور ڈائریکٹر، اور لائٹ اسٹون پبلشرز کی منیجنگ ڈائریکٹر، آمنہ سید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فیسٹیول میں نامور شخصیات اور دانشوروں کی شرکت متوقع ہے۔

فیسٹیول میں عمر شاہد حامد کی کتاب “دی الیکشن”, یاسر لطیف ہمدانی کی “جناح: اے لائف”, سلمان فاروقی کی “ڈئیر مسٹر جناح” اور “70 ائیرز ان دی لائف آف اے پاکستانی سول سرونٹ” جیسی کتابوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

آمنہ سید کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول پاکستانی ثقافت، ادب اور فنون لطیفہ کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔

فیسٹیول کا آغاز خالد انعم اور ان کے گرپس تھیٹر گروپ کے ڈرامے سے ہوگا اور اختتام انور مقصود کے ٹاک اینڈ ایکٹ سے ہوگا۔ 

نمایاں اسپیکرز میں عمرانہ مقصود، مفتاح اسماعیل، ڈاکٹر علی عثمان قاسمی، اور نورالہدیٰ شاہ شامل ہیں۔ فیسٹیول کے دوران اردو، انگریزی اور سندھی کی بہترین تحریروں کو انفاق فاونڈیشن ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں