10

اسرائیلی مظالم پر پوسٹ کیوں ہٹائی؟ فریال مخدوم کی پریانکا چوپڑا پر شدید تنقید

  لندن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور نامور سوشل میڈیا انفلوئنسر فریال مخدوم نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم پر ایک پوسٹ کی تھی جسے انہوں نے بعد میں اپنے اکاؤنٹ سے ہٹادیا۔

اسرائیلی مظالم پر پوسٹ ہٹانے پر فریال مخدوم نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ لوگ ان کو ریٹنگ دینے سے رک جائیں۔

Priyanka

فریال مخدوم نے لکھا کہ پریانکا چوپڑا ہماری تعریف کی مستحق نہیں ہے اور وہ فلسطینی عوام کے ساتھ نہیں ہے اسی لئے اس نے اپنی پوسٹ کو ہٹادیا۔

واضح رہے کہ فریال مخدوم اسرائیلی وحشیانہ بمباری پر شروع کے دن سے لوگوں میں سوشل میڈیا پر آگہی پھیلارہی ہے اور اسرائیل نے اس جنگ میں اب تک ہزاروں بچے، عورتیں اور مرد شہید کردیئے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں