جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔
جنوبی افریقہ کے صدارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اورنسل کو تباہ کرنا ہے۔انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں۔
ICC PRESS RELEASE: The Republic of South Africa institutes proceedings against the State of Israel and requests the Court to indicate provisional measures https://t.co/MMpqoheUtk pic.twitter.com/oeWLtKx4fL
— Presidency | South Africa (@PresidencyZA) December 29, 2023
7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 21 ہزار 500 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔