[ad_1]
ممبئی: بالی ووڈ کی متعدد سپر ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے سلمان خان کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔
بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے ساتھ سلطان ، ٹائیگر زندہ ہے سمیت دیگر بلاک بسٹر فلمیں کرنے والے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان کی شخصیت اتنی پرکشش اور بڑی ہے کہ لوگ ان کی اداکاری پر بات ہی نہیں کرتے۔سلمان خان کے ساتھ کی گئی متعدد فلموں نے غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔
علی عباس ظفر کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان ایک بہترین اداکار ہیں۔ وہ میرے لیے بھائی کی طرح ہیں۔ میرے کیرئیر کی کامیابی میں سب سے زیادہ کردار سلمان خان اور کترینہ کیف کا ہے۔ سلمان خان نے میری نئی فلم کا ٹریلر دیکھ کر مجھے کال کی اور پھر فلم کی تعریف کا ٹوئٹ کیا۔ میرے لیے یہ بڑی بات ہے۔
[ad_2]
Source link