8

پرینیتی چوپڑا نے ’امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے 10 کلو وزن بڑھایا، ڈائریکٹر کا انکشاف

[ad_1]

 پرینیتی چوپڑا نے سال 2023 میں راگھو چڈھا سے شادی کی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

پرینیتی چوپڑا نے سال 2023 میں راگھو چڈھا سے شادی کی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

ممبئی: بھارتی فلمساز امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے پرینیتی چوپڑا نے 10 کلو تک اپنا وزن بڑھایا تھا۔

فلم کی ٹریلر لانچ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فلمساز نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا وزن بڑھانے کیلئے سموسہ، ملائی اور چاٹ کھانا شروع کردیں۔

امتیاز علی کا کہنا تھا کہ کوئی لڑکی یا لڑکا بھی ایسا نہیں کرنا چاہے گا لیکن وہ پرینیتی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کی بات مان لی۔

پرینتی چوپڑا امتیاز علی کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں دلجیت دوسانج کے ساتھ نظر آئیں گی۔

’امر سنگھ چمکیلا‘ کی زندگی پر بننے والی فلم کو موہت چوہدری نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا پریمیئر 12 اپریل کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں