[ad_1]
بھارت کے سیلیبریٹی شیف کنال کپور نے 16 سالہ ازدواجی تعلق ختم کرتے ہوئے اہلیہ سے طلاق لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مقبول ترین کوکنگ شو ماسٹر شیف انڈیا میں بطور جج شرکت کرنے والے مشہور شیف کنال کپور نے اہلیہ سے طلاق کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ساس، سُسر کے ساتھ ظالمانہ رویہ اور خاوند کا اخترام نہ کرنا اہم وجہ ہے، عدالت نے جانچ پڑتال کے بعد اہلیہ کے ظالمانہ رویے کے سبب طلاق کا فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ کنال کپور کی اہلیہ کا ان کے ساتھ رویہ ظالمانہ ہے اور اس رشتے میں احترام بھی نہیں، اگر ازدواجی زندگی میں کسی ایک شخص کی جانب سے بھی سلوک اچھا نہ ہو تو دوسرے شخص کیلئے رشتہ بچانا مشکل ہوجاتا ہے اور ایسے میں کنال کو اس شادی میں رہنے کیلئے مجبور کرنا غلط ہوگا۔
واضح رہے کہ شیف کنال کپور نے سال 2008 میں شادی کی تھی جبکہ 2012 میں جوڑے کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
[ad_2]
Source link