[ad_1]
لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بات سے اختلاف ظاہر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مداحوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو بغیر آرام کے مسلسل جدوجہد کریں، آرام تو کامیابی کے بعد بھی کیا جاسکتا ہے۔
علی ظفر نے انسٹاگرام پر اداکار کی ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شاہ رخ خان کو پسند کرتے ہیں لیکن انہیں ان کی بات سے اتفاق نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ حقیقی کامیابی اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارنا اور ذہنی سکون ہے اور ان کیلئے کامیابی یہ ہے کہ دوسروں سے مقابلہ کیے بغیر اپنا کام کرسکیں اور اپنی پہچان بنا سکیں۔
علی ظفر نے مزید لکھا کہ کامیابی کا مفہوم ہر کسی کیلئے الگ ہوسکتا ہے اور نئی نسل نے کامیابی کا مطلب مالی فائدے کو سمجھا ہے۔
[ad_2]
Source link