[ad_1]
راجستھان: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے 23 مارچ کو ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں چند قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس بوے سے شادی کی تھی۔
تقریباََ دس دن کے بعد تاپسی پنو کی شادی کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، اداکارہ نے اپنی شادی کے دن روایتی لہنگے کے بجائے سُرخ رنگ کی قمیض شلوار کا انتخاب کیا جس پر گولڈن رنگ کی کڑھائی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے خاموشی سے شادی کرلی
تاپسی پنو نے ڈانس کرتے ہوئے اپنی شادی کے مقام پر انٹری دی، اسٹیج پر آتے ہی دولہے میاں نے تاپسی کو گرمجوشی سے گلے لگا کر خوش آمدید کہا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کو پھولوں کی مالا پہنائی۔
اداکارہ کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں مداح اُنہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ شکوہ کررہے ہیں کہ تاپسی پنو نے ابھی تک اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیوں نہیں کیں۔
واضح رہے کہ تاپسی پنو اور میتھیاس بوے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 20 مارچ سے ہوا تھا جبکہ یہ دونوں تقریباََ 10 سال سے ایک دوسرے کے ڈیٹ کررہے تھے۔
[ad_2]
Source link