8

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 68 ہزار کی سطح عبور

[ad_1]

100 انڈیکس بڑھ کر 68266 کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

100 انڈیکس بڑھ کر 68266 کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

  کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 510پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 68000پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

اقتصادی محاذ پر متعدد چیلنجز کے باوجود نئی اقتصادی ٹیم سے وابستہ مثبت توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 68 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی۔

تیزی کے سبب 60 فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ان کی مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی کیونکہ پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بتدریج اضافے، نئے انفلوز کے لیے نج کاری پلان پر حکومت کی تیز رفتار سرگرمیوں، غیرملکیوں کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی اور ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں بھی مرحلے وار بنیادوں پر اضافے جیسے عوامل کیپیٹل مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔

انڈیکس میں 510 پوائنٹس کی تیزی ہوئی نتیجتا کے ایس ای 100 انڈیکس 68266 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں