[ad_1]
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 2311ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2200روپے کے اضافے سے 241100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1886روپے کے اضافے سے 206704روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے کے اضافے سے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 34.29روپے کے اضافے سے 2271.94 روپے کی سطح پر آگئی۔
[ad_2]
Source link