[ad_1]
کراچی: ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ، مجموعی ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشماری جاری کردیے جن کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے سے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی ذخائر کا حجم بڑھ کر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگیا۔
اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
مرکزی بینک کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
The post زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link