9

انیل کپور سے جھگڑے کی خبروں پر بونی کپور کی وضاحت سامنے آگئی

[ad_1]

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز اور پروڈیوسر کی اپنے بھائی اور نامور اداکار انیل کپور سے جھگڑے کی خبروں پر وضاحت سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بونی کپور نے کہا کہ ان کی بات کو میڈیا پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے جس پر انیل ان سے ناراض ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’نو انٹری2‘ میں نہ انیل کپور ہے اور انہیں سلمان خان، کیوں کہ یہ دونوں بہت مصروف اداکار ہیں۔

بونی کپور کا کہنا تھا دونوں میں سے کوئی بھی اس بات پر ناراض نہیں ہے کہ اسے فلم کے سیکوئیل میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بونی کپور 2005 کی فلم ’نو انٹری‘ کا سیکوئیل بنارہے ہیں جس میں ورون دھون، ارجن کپور اور دلجیت دوسانج مرکزی کردار ادا کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں