7

عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

[ad_1]

  کراچی: پاکستان کے سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین اور مکھیوں کے موازنے سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ دینا چاہتا ہوں کہ میں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، میرا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میری بات اور الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا، مذاق میں کہی گئی میری بات کی گہرائی نہیں سمجھی گئی بلکہ وہ بات غلط انداز میں سب کے سامنے پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں: خواتین اور مکھیاں ایک جیسی ہوتی ہیں، عدنان صدیقی

اُنہوں نے کہا کہ میرے الفاظ کی وجہ سے اگر کسی کی غیر ارادی طور پر دل آزاری ہوئی تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اپنی بات کو سیدھا اور صاف الفاظ میں مداحوں تک پہنچاؤں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عدنان صدیقی نے میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی تھی، دورانِ گفتگو عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھ گئی تھی جس پر اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کررہے تھے تو وہ بھاگ گئی تھی لیکن جیسے ہی وہ خاموش ہوکر بیٹھ گئے تو مکھی اُن کی ناک پر آکر بیٹھ گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں