8

درفشاں سلیم نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

مکہ مکرمہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم نے رمضان کے بابرکت مہینے میں عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی حرمین شریفین کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اذان کی آواز سُنی جا سکتی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم مدینے کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں، ایک تصویر میں اُنہوں نے آبِ زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہے۔

اداکارہ نے یہ تصاویر اور ویڈیو گزشتہ روز 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔

درفشاں سلیم کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں عُمرے کی ادائیگی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں