[ad_1]
اسلام آباد: ماہ مقدس کے دوران سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی ڈانس ویڈیوز بنانے کا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا۔
وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری حکم نامے میں تعلیمی اداروں میں بچوں اور بچیوں کی ڈانس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے کہنے پر ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں طلبہ و طالبات سے ڈانس کروانے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا کہا گیا تھا۔
اسلامی اقدار سے متصادم اس نوٹی فکیشن کے اجرا پر والدین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا، تاہم وزارت تعلیم نے ڈانس ایجوکیشن کا نوٹی فکیشن منسوخ کردیا، جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام سرکاری اسکولوں میں ڈانس ایجوکیشن حکمنامہ واپس لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بچوں سے رقص کروا کر ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی یونیسکو مہم ایجوکیشن ان دی ائر کا حصہ ہے، جس کے تحت بچوں میں ایجوکیشن تھرو ڈانس کو فروغ دینا ہے۔
[ad_2]
Source link