12

نیمل خاور نے بھی ولاگنگ کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

[ad_1]

نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا : فوٹو : انسٹاگرام

نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا : فوٹو : انسٹاگرام

 اسلام آباد: معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباس کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے بھی یوٹیوب پر اپنا چینل بنا لیا۔

نیمل خاور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس کے ایک فریم میں وہ خود جبکہ دوسرے فریم میں اُن کی بلی گھر کے لان میں کھیلتی نطر آرہی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں کہ میں نے آخر کار فیصلہ کرکے اپنا یوٹیوب چینل شروع کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے عُمرہ کرلیا

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ اپنے اس نئے سفر کا اشتراک کرنے اور مزید آپ کے ساتھ جُڑنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔

نیمل خاور نے مزید کہا کہ میرے چینل کا لِنک میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں موجود ہے۔

اُنہوں نے اپنے نام سے یوٹیوب پر چینل بنایا ہے، جس پر ابھی تک کوئی ویڈیو اپلوڈ نہیں کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود نیمل خاور کے چینل کو ڈھائی ہزار سے زائد صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈراما سیریل ‘انا’ سے شہرت پانے والی نیمل خاور نے سال 2019 میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کی تھی اور سال 2020 میں اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے مصطفیٰ عباسی رکھا۔

نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن وہ اب بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ جُڑی ہوئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں