8

نجکاری، خسارے کے شکار اداروں کی شعبوں میں تقسیم کی تجویز

[ad_1]

ہائی پروفائل اداروں کی منتخب تقسیم،گورننس اور مالی مسائل پر توجہ دی جائے۔ فوٹو : فائل

ہائی پروفائل اداروں کی منتخب تقسیم،گورننس اور مالی مسائل پر توجہ دی جائے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: عالمی بینک نے مسلسل خسارے کے شکار سرکاری ملکیتی اداروں کو نجکاری کے معاملے پر شعبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی۔

عالمی بینک کے مطابق سرکاری ملکیتی ادارے (ایس او ایز) 2016 سے مسلسل خسارے کا شکار ہیں جس کے باعث وفاقی حکومت انہیں مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ سرکاری اداروں کی حکومتی امداد محدود کرنے پر فوری عمل، اخراجات میں کمی اور بہتر کارکردگی کیلیے حکومتی عمل دخل کم کرنا ہوگا۔

عالمی بینک نے تجویز دی کہ ہائی پروفائل اداروں کی منتخب تقسیم،گورننس اور مالی مسائل پر توجہ دی جائے، ایس او ایز ایکٹ سے مطابقت رکھنے والی کارپوریٹ گورننس اور مالیاتی ڈسپلن کی پالیسیاں نافذ کی جائیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں