[ad_1]
ممبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
شعیب ملک کا نام ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے ایک سے زیادہ شادیاں کی ہیں، مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹر نے تین شادیاں کی ہیں لیکن شعیب ملک کے مطابق اُنہوں نے صرف دو شادیاں کی ہیں۔
اُنہوں نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے اور شادی کے 13 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی جس کا اعلان اس جوڑی نے رواں سال 20 جنوری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی
شادی کے اعلان کے بعد سے ثنا جاوید اور شعیب ملک کو اپنے ہی مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جو مداح ان دونوں شخصیات سے محبت کرتے تھے اب وہی مداح اس جوڑی سے نفرت کررہے ہیں۔
اسی نفرت کے دوران، سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں شاہ رخ خان نے شعیب ملک کی دوسری شادی کی طرف اشارہ دیا تھا۔
اسٹیج پر شاہ رخ خان کے ہمراہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک موجود ہوتے ہیں، اسی دوران بالی ووڈ کنگ کہتے ہیں کہ میں نے اسٹیج کے پیچھے شعیب ملک سے پوچھا کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد، تُم نے اُن پاکستانی لڑکیوں سے کیا کہا جو تم سے شادی کی خواہشمند ہیں؟
شاہ رخ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک نے مجھے جواب میں کہا کہ میں نے پاکستانی لڑکیوں سے کہا ہے کہ تُم اپنی باری کا انتظار کرو، میں تُم سے بھی شادی کرلوں گا۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، بشریٰ انصاری غصے سے آگ بگولا
شعیب ملک کا جواب سُن کر ثانیہ مرزا نے پوچھا کہ کیا واقعی انہوں نے ایسا کہا؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ہاں! شعیب نے مجھے یہی جواب دیا تھا۔
اس وائرل ویڈیو کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے شعیب ملک کے بارے میں کئی سال پہلے ہی سچ بول دیا تھا۔
واضح رہے کہ ثنا جاوید کی بھی شعیب ملک کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے، اُنہوں نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
[ad_2]
Source link